یشسوی جیسوال نے برینڈن میکولم کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے اوپنر بیٹر یشسوی جیسوال نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز بنا کر ڈھیر ہوئی جس کے بعد کینگروز کی بیٹنگ لائن بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 104 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ […]

 0  0

بھارت کے اوپنر بیٹر یشسوی جیسوال نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز بنا کر ڈھیر ہوئی جس کے بعد کینگروز کی بیٹنگ لائن بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 104 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 172 رنز بنالیے ہیں، یشسوی جیسوال 90 اور کے ایل راہول 62 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 218 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

یشسوی جیسوال نے 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں دو چھکے لگائے وہ آسٹریلیا میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

اوپنر بیٹر کے 2024 میں لگائے گئے چھکوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے اور انہوں نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 33 چھکے مارنے کا برینڈن میکولم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں اب میکولم کا دوسرا نمبر ہے جبکہ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے 2022 میں 26 چھکے لگائے تھے۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر ایڈم گلکرسٹ 2005 میں ایک سال میں 22 چھکے لگاچکے ہیں، بھارت کے اوپنر بیٹر وریندر سہواگ نے بھی سال 2008 میں 22 چھکے مارے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow