میری کوشش ہے کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں کراؤں، باکسر محمد وسیم
کراچی: پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس بار ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں منعقد ہو، اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او، صدر سلمان اقبال سے درخواست کریں گے کہ ان کی فائٹ براہ راست دکھائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیشنل باکسر محمد […]
کراچی: پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس بار ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں منعقد ہو، اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او، صدر سلمان اقبال سے درخواست کریں گے کہ ان کی فائٹ براہ راست دکھائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ ٹائٹل فائٹ پاکستان میں کرانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ جب تک وہ باکسنگ کھیل رہے ہیں پاکستان کی طرف سے کھیلتے رہیں گے۔
انھوں نے کہا ’’سلمان اقبال نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، وہ اہل خانہ سمیت مجھے سپورٹ کرنے کے لیے میری فائٹ دیکھنے آتے تھے، میرا ارادہ یہی ہے کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں کراؤں، اور سلمان اقبال سے درخواست کروں گا کہ وہ میری فائٹ براہ راست دکھائیں۔‘‘
اپنے راستے میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد مالٹا پہنچے تھے، یہ فائٹ ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ تھی، اور ویزا مساٸل کی وجہ سے فائٹ اسٹیٹس تبدیل ہو گیا، اور تیسرے راؤنڈ میں حریف کو ناک آؤٹ کیا۔
انھوں نے کہا ’’اس بار کوشش ہے ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ پاکستان میں لڑوں، پاکستان آرمی نے فائٹ کے لیے کافی مدد کی ہے، یہ فائٹ پورے پاکستان کے نام کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ارشد ندیم کو بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے مزید ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھا، پاکستان باکسنگ فیڈریشن بھی نوجوانوں کو سپورٹ کرے۔
باکسر محمد وسیم نے بتایا ’’مجھے بہت لوگوں نے باہر جانے کا مشورہ دیا لیکن جب تک باکسنگ کھیل رہا ہوں پاکستان کی طرف سے کھیلوں گا، جو ایتھلیٹ غیر قانونی طور پر رکتے ہیں آج ان کی وجہ سے دوسروں کو مسئلہ ہوتا ہے، حکومت کو چاہیے کھلاڑیوں کو اتنا سپورٹ کریں کہ وہ کسی اور ملک جا کر سلپ نہ ہوں۔‘‘
پروفیشنل باکسر نے کہا کہ ٹائٹل فائٹ کے انعقاد کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟