سوشل میڈیا کے ایکسپرٹ نہیں ہم بھارتی ٹیم کو سلیکٹ کرتے ہیں، گوتم گمبھیر
بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ایکسپرٹ نہیں بلکہ ہم لوگ بھارتی پلینگ الیون کو سلیکٹ کرتے ہیں۔ بھارتی مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جب سے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول کی جگہ […]
بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ایکسپرٹ نہیں بلکہ ہم لوگ بھارتی پلینگ الیون کو سلیکٹ کرتے ہیں۔
بھارتی مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جب سے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول کی جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے اور اب انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے بھی باہر کیے جانے کا امکان ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں کیویز کیخلاف راہول کی کارکردگی انتہائی واجبی رہی تھی، ان کی جگہ دوسرے ٹیسٹ میں شبمن گل کی واپسی ہوسکتی ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر کے ایل راہول کے حق میں ان کے مداح کافی پوسٹس کررہے ہیں۔
بدھ کو میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں بلیو شرٹس کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ سب سے پہلے، سوشل میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ سوشل میڈیا یا ماہرین کی رائے کی وجہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کرتے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کیا سوچتی ہے، قیادت کیا سوچتی ہے سب سے اہم یہ ہے، ہر کسی کو بین الاقوامی کرکٹ میں جانچا جاتا ہے اور ہر کسی کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
کے ایل راہول اب تک 53 ٹیسٹ میچز میں 33.87 کی اوسط سے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2981 رنز اسکور کرچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟