ونیش پھوگاٹ کی اپیل پر کھیلوں کی عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا

کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کردی۔ پیرس اولمپکس 2024 میں ونیش پھوگاٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلو گرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا۔ ونیش پھوگاٹ نے پہلے دن وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل […]

 0  2

کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کردی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں ونیش پھوگاٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلو گرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا۔

ونیش پھوگاٹ نے پہلے دن وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل دائرکی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

سی اے ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اگست 2024 کو ونیش پھوگاٹ کی طرف سے داخل درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔

ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں فائنل میں پہنچی تھیں لیکن فائنل میچ سے پہلے جب ان کا وزن کیا گیا تو یہ 100 گرام زیادہ نکلا جس پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

توقع تھی کہ اپیل کے بعد وہ میڈل حاصل کر لیں گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے، وہ پہلی بھارتی خاتون ریسلر تھیں جنہوں نے بھارت کے لیے اولمپک فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow