نانگا پربت : دو پاکستانی کوہ پیماؤں کی بڑی کامیابی

دو پاکستانی کوہ پیماؤں نے 8 ہزار 126 میٹر دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 4 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا۔ چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے6 […]

 0  5
نانگا پربت : دو پاکستانی کوہ پیماؤں کی بڑی کامیابی

دو پاکستانی کوہ پیماؤں نے 8 ہزار 126 میٹر دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 4 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا۔ چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے6 بجے ناگا پربت سمٹ پر پہنچے۔

نانگا پربت کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں نیپال سے لکپا تیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا، جبکہ پاکستان سے دلاور سدپارہ اور فدا علی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیما اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow