ناسا چاند پر کیا تعمیر کرنے جا رہا ہے؟ منصوبہ جان کر حیران رہ جائیں
امریکا نے دنیا میں سب سے پہلے انسانی قدم چاند پر پہنچائے اور اب اسی ملک کی خلائی ایجنسی چاند پر تعمیر کا منفرد منصوبہ سامنے لائی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا نے چاند پر ایڈوانس ریلوے بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ مستقبل میں انسانوں اور سامان کو مریخ […]
امریکا نے دنیا میں سب سے پہلے انسانی قدم چاند پر پہنچائے اور اب اسی ملک کی خلائی ایجنسی چاند پر تعمیر کا منفرد منصوبہ سامنے لائی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا نے چاند پر ایڈوانس ریلوے بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ مستقبل میں انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کرنے کے اس منصوبے کے لیے فنڈنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے
واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں ایجنسی کے خصوصی نمائندے اور ناسا اینویٹیو ایڈوانس کانسیپٹس (این آئی اے سی) پروگرام کے ایگزیکٹو جان نیلسن نے کہا کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔
ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لیے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔ یہ ان منصوبوں میں سے ہیں جن پر NASA کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کے لیے فنڈز وصول کررہا ہے۔
جان نیلسن کے مطابق یہ کُل 6 منصوبے ہیں جن میں سے ہر ایک این آئی اے سی کے ابتدائی مرحلے سے گزرچکا ہے۔ اب دوسرا مرحلے میں یہ منصوبے مزید تحقیق کے لیے اگلے دو سالوں تک 600,000 ڈالرز جمع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟