’میں ایک لاجواب آدمی ہوں لیکن۔۔۔‘ آغا علی نے ’ریڈ فلیگ‘ ٹیگ پرکیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ میں ایک لاجواب آدمی ہوں، اور میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میرا اللہ جانتا ہے کہ میں کیسا ہوں۔ حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں […]

 0  8
’میں ایک لاجواب آدمی ہوں لیکن۔۔۔‘ آغا علی نے ’ریڈ فلیگ‘ ٹیگ پرکیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ میں ایک لاجواب آدمی ہوں، اور میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میرا اللہ جانتا ہے کہ میں کیسا ہوں۔

حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر، رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ سارہ علی خان سے علیحدگی اور اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی خبروں کے بعد پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کو’ریڈ فلیگ‘ کہا جانے لگا جس پر انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے اس رویے سے بہت متاثر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے ان رشتوں کی وجہ سے ریڈ فلیگ کہنا شروع کردیا، لیکن میں جانتا ہوں کہ میں ایک لاجواب آدمی ہوں، اور میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میرا اللہ جانتا ہے کہ میں کیسا ہوں۔

اداکار آغا علی نے کہا کہ ’میں اپنے مداحوں سے بہت پیار کرتا ہوں، اس لیے میں ان کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، میں ایک ایسا شخص ہوں جس نے اس انڈسڑی  میں صفر سے شروعات کی، اس وقت نہ تو کوئی پشت پناہی تھی اور نہ ہی انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر تھا جس کے ذریعے کام مل سکے۔

اداکار نے کہا کہ میں اس طرح بھی بدقسمت ہوں کیونکہ میں لوگوں سے دوستی نہیں کر سکا ان کے قریب نہیں رہ سکا تھا، جو بھی وجوہات ہوں لیکن پھر بھی، میں نے 10 سال تک کام کیا اور بطور ہیرو 90 سے زیادہ سیریلز کیے، جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے مزید کہا کہ ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں، زندگی میں نیا فیصلہ لیتے وقت ماضی کے غلط فیصلے زیادہ یاد آتے ہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس میں نوشین شاہ، صنم جنگ، عفان وحید ودیگر شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow