سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ کی پہلی جھلک وائرل
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سکندر کے سیٹ کی پہلی جھلک نے فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے مداحوں کے جوش کو مزید ہوا دی۔ اے آر مروگاداس کی ہدایت […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سکندر کے سیٹ کی پہلی جھلک نے فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے مداحوں کے جوش کو مزید ہوا دی۔ اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا منڈنا ہیروئن کے طور پر نظر آئیں گی۔
فلم کا اعلان ہونے کے بعد سے سلمان خان کے پرستاروں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ایسے میں فلمساز بھی اس جوش کو مزید بڑھانے کیلیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔
ناڈیاڈوالا گرینڈ سن کے انسٹاگرام سے جاری کی گئی پہلی جھلک میں فلم پوسٹر کو سُپر اسٹار کے آئیکونک بریسلٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے کیپشن میں لکھا گیا ’لائٹس، کیمرہ اور آگیا سکندر‘۔
یاد رہے کہ فلم کو اے آر مروگادوس اور ساجد ناڈیاڈوالا نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے جو اگلے سال عید کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانی ہے۔
مئی میں فلم کے ولن کے بارے میں افواہیں تیز ہونے پر پروڈیوسر چترا لکشمن نے اعلان کیا تھا کہ ساؤتھ اسٹار ستھیا راج فلم سکندر میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔
چترا لکشمن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ باہوبلی میں کٹپا کا کردار ادا کرنے والے ستھیا راج سکندر میں سلمان خان کے خلاف ولن کے طور پر نظر آئیں گے۔
جبکہ دوسری جانب اداکار ستھیا راج نے خود بھی ایک انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ وہ سلمان خان کی فلم میں ولن ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟