بھارتی ویمن کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
چنئی میں جاری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے نئی تاریخ رقم کردی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی، انہوں نے 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ شیفالی ورما 200 سے کم گیندوں پر […]
چنئی میں جاری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے نئی تاریخ رقم کردی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی، انہوں نے 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔
شیفالی ورما 200 سے کم گیندوں پر ڈبل سنچری بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔
شیفالی ورما کو 197 گیندوں پر 205 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں، سمرتی مندھانا نے بھی 149 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 256 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ہی کیرون رالٹن نے 313 اور مشکل گوسکو نے 345 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 525 رنز بنالیے ہیں، ہرمن پریت کور 42 اور رچا گھوش 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیلمی ٹکر نے دو وکٹیں حاصل کیں، نیدائن ایک وکٹ حاصل کرسکیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟