مہوش حیات نے سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ معروف اداکارہ نے 6 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں ان کی والدہ سمیت شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اداکاروں نے سالگرہ […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
معروف اداکارہ نے 6 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں ان کی والدہ سمیت شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔
اداکاروں نے سالگرہ کے موقع پر انہیں خوب مبارک باد دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو ان کے چاہنے والوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سنجے دت کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے دونوں ملکوں کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
پاکستانی اداکارہ اور سنجے دت کی تصویر پر مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں کسی ممکنہ پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
افسوس ہے مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، اداکارہ میرا
اداکاروں کی جانب سے کسی نئے پروجیکٹ کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن مداح اس سے متعلق پرامید ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟