ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی دوسرے روز بھی بیٹنگ جاری
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، خراب موسم کے باعث میچ آدھے گھنٹے تاخیر کا شکار رہا۔ گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا، تاہم آج پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل […]
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، خراب موسم کے باعث میچ آدھے گھنٹے تاخیر کا شکار رہا۔
گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا، تاہم آج پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے ہیں، سعود شکیل اور رضوان نے نصف سنچری مکمل کرلی ہے، دنوں نے پانچویں وکٹ پر سنچری شراکت بنالی۔
پہلے روز کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا، جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے تین اور گوڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
خراب موسم کی وجہ سے پہلے دن صرف 41.3 اوور کا کھیل ہوسکا تھا ٹیسٹ سیریز اے اسپورٹس پربراہ راست دکھائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتے تقریباً 8 سال گزر گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔
تاہم پاکستان کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ خراب ہے۔ دنوں ٹیموں کے درمیان سات ٹیسٹ سیریز ہوئیں جس میں صرف ایک بار 1980 میں کامیابی ملی۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی سر زمین پر 21 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں سے صرف چار میں فتح حاصل ہوئی اور 9 میں ہار کو گلے لگایا۔ 8 میچز ڈرا رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟