اروشی روٹیلا نے سیف علی خان سے معافی مانگ لی
بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے دیے گئے غیر حساس بیان پر معافی مانگ لی۔ گزشتہ روز اداکارہ اروشی روٹیلا سے سیف علی خان پر ہونے والے حملے سے متعلق سوال کی گیا جس پر وہ اپنی قیمتی زیورات کی نمائش کرنے لگیں اور سیف کے […]
بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے دیے گئے غیر حساس بیان پر معافی مانگ لی۔
گزشتہ روز اداکارہ اروشی روٹیلا سے سیف علی خان پر ہونے والے حملے سے متعلق سوال کی گیا جس پر وہ اپنی قیمتی زیورات کی نمائش کرنے لگیں اور سیف کے بارے میں بات کرتے کرتے اپنی مہنگی ہیرے کی گھڑی اور انگوٹھیوں سے متعلق بات شروع کردی۔
اداکارہ کی انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں اس رویے کو نامناسب اور بے حسی قرار دیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سیف علی خان پر حملے کا افسوس یا مہنگی گھڑی کا دکھاوا؟ اروشی روٹیلا کی ویڈیو وائرل
تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنے رویے پر سیف علی خان سے معافی مانگ لی، اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں مجھے معاف کردیں۔
اداکارہ اروشی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معافی نامہ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ’ میں پہلے اس معاملے کی سنگینی کو نہیں سمجھتی سکی تھی‘۔
اداکارہ اروشی نے لکھا کہ محترم سیف علی خان صاحب، میں یہ پیغام گہری ندامت اور دلی معذرت کے ساتھ لکھ رہی ہوں، آپ کو جس صورتِ حال کا سامنا ہے میں اس کی شدت سے بالکل بے خبر تھی
انہوں نے کہا کہ میں اپنے دیے گئے بیان پر شرمندہ ہوں اور میں اس بات سے بھی واقف ہوں کہ آپ پر کیا گزر رہی ہوگی، میری معذرت قبول کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟