سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا

بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے […]

 0  0
سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا

بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو ان کے گھر پر شکست دینا مشکل ہے۔

گواسکر کے مطابق فیورٹ کا ٹیگ ہوم ٹیم پاکستان کو دیا جانا چاہیے کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کی ہوم کنڈیشنز پر ہرانا آسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہار گیا تھا لیکن اس سے قبل بھارت نے اپنے دس میچز جیتے تھے۔

واضح رہے کہ 15 میچوں پر مشتمل آٹھ ٹیموں کی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، پاکستان میں میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش موجود ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، افغانستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکڑا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

پاکستان کے علاوہ تمام سات ٹیموں نے ایونٹ کے لیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow