ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 109 رنز بنالیے

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں۔ ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے اور 202 رنز کی […]

 0  0
ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 109 رنز بنالیے

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں۔

ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے اور 202 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔

کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد ہریرہ 29 اور بابر اعظم 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ووریکین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز میں 93 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

جومیل ووریکین نے 31 اور جیڈن سیلز نے 22 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ساجد خان نے چار اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، سعود شکیل نے 84 اور محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل ووریکن نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow