افطاری میں پاپڑ تلنے کیلئے کسی تیل کی ضرورت نہیں، جانیے کیسے؟

ماہ رمضان میں افطاری کے دسترخوان پر رکھی بچوں کی سب سے پسندیدہ چیز وہ پاپڑ ہوتے ہیں جنہیں سارا سال بازار سے خرید کر بھی کھاتے ہیں۔ بازاروں سے ملنے والی تلی ہوئی اشیاء کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی تیاری میں صاف ستھری اشیاء یا تیل استعمال کیا […]

 0  5
افطاری میں پاپڑ تلنے کیلئے کسی تیل کی ضرورت نہیں، جانیے کیسے؟

ماہ رمضان میں افطاری کے دسترخوان پر رکھی بچوں کی سب سے پسندیدہ چیز وہ پاپڑ ہوتے ہیں جنہیں سارا سال بازار سے خرید کر بھی کھاتے ہیں۔

بازاروں سے ملنے والی تلی ہوئی اشیاء کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی تیاری میں صاف ستھری اشیاء یا تیل استعمال کیا گیا ہوگا۔

افطاری میں کھانے کے لئے زیادہ تر چیزیں تلی جاتی ہیں، خاص طور پر بچوں کو تو رنگ برنگے پاپڑ زیادہ پسند ہوتے ہیں جنہیں مہنگے تیل میں ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔

بازار سے بغیر تلے پاپڑ تو ہر مہینے گھر کے راشن میں آتے ہی ہیں اور خواتین ان کو آئل میں تل کر بناتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر یہ کھائے بھی نہیں جاتے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا سستا اور آسان طریقہ بتائیں گے جس سے پاپڑ تیار بھی ہوجائیں گے اور انہیں تیل یا گھی میں تلنا بھی نہیں پڑے گا اور تیل کی بچت کے ساتھ صحت پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے لوہے کی کڑاہی لیں جس میں بہت سارا نمک ڈال کر اسے اچھی طرح گرم کرلیں، جب نمک گرم ہوجائے تو اس میں پاپڑ ڈال کر چمچ سے اس کو اچھی طرح نمک میں گھما کر چلائیں، صرف ایک منٹ میں ہی مزیدار اور کرارے پاپڑ تیار ہوجائیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow