ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل
سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سبز رنگ کے لباس میں جیولری زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے […]
سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سبز رنگ کے لباس میں جیولری زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شاہی جنون۔‘
ان کی تصاویر پر بالی ووڈ فلمساز فرح خان نے لکھا کہ ’تم اتنے اچھے کپڑے پہن کر کہاں جانے کی تیاری کررہی ہو۔‘
ثانیہ مرزا نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کہاں جارہی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔
مرزا خاندان نے تصدیق کی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور اپنی زندگی کے اس حساس دور میں مشہور شخصیت کے لیے رازداری کی درخواست کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟