زہرے عامر اداکارہ کیسے بن گئیں؟

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زہرے عامر نے شوبز میں آنے کی وجہ بتادی۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ زہرے عامر نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ زہرے عامر نے کہا کہ جب پاکستان آئی بہت سارے لوگوں […]

 0  4
زہرے عامر اداکارہ کیسے بن گئیں؟

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زہرے عامر نے شوبز میں آنے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ زہرے عامر نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

زہرے عامر نے کہا کہ جب پاکستان آئی بہت سارے لوگوں نے سوال کیا کہ آپ اداکاری کیوں نہیں کرتیں، مجھے اداکاری کرنی تھی کیونکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ اداکار سوسائٹی کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر کوئی یہی کہہ رہا تھا کہ آپ خوبصورت ہیں اداکاری کریں پھر میں نے کہا کہ مجھے اداکارہ بننا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب 6 یا 7 سال کی تھیں تو بھارتی گانے ’میرا دل میرا چین میرا لوٹا دو‘ سنا تھا تو ٹی وی کے آگے جاکر لوٹا رکھ دیا تھا، میں یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ لوٹا مانگ رہی ہیں اور ایسا لگتا تھا کہ ٹی وی کے سامنے لوگ واقعی میں موجود ہیں۔

زہرے عامر نے بتایا کہ جب ٹی وی ٹوٹا تو میرا دل بھی ٹوٹ گیا کہ اس کے اندر تو کوئی بھی نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب والدین کے ساتھ کہیں جاتی تھیں تو پینٹنگ کے آگے رک جاتی تھیں اور اسے دیکھتی رہتی ہیں، والدین کو معلوم ہوتا تھا کہ یہ پینٹنگ کے پاس ہی ملے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow