نیہا شرما نے سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ نیہا شرما کے والد نے بیٹی کے سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے کر ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا شرما کے والد اجیت شرما اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ہیں اور انہوں نے بیٹی کی سیاست میں دلچسپی کے بارے میں […]
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ نیہا شرما کے والد نے بیٹی کے سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے کر ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا شرما کے والد اجیت شرما اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ہیں اور انہوں نے بیٹی کی سیاست میں دلچسپی کے بارے میں بتایا۔
ریاست بہار سے لوک سبھا کے رکن اجیت شرما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اور میری جماعت کی خواہش ہے نیہا شرما ہماری طرف سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اس بارے میں بیٹی سے بات کی ہے لیکن وہ اپنے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔
کانگریس رہنما کے مطابق نیہا نے مجھے وقت کی کمی کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کی، اس نے کہا کہ ’میں اس وقت الیکشن نہیں لڑ سکتی، آپ مجھے 5، 6 ماہ پہلے کہتے تو میں راضی ہو جاتی‘۔
اجیت شرما نے بتایا کہ بالی وڈ اداکارہ نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
نیہا شرما نے 2010 میں بالی وڈ ڈیبیو کیا اور پہلی سُپر اسٹار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’کروک‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس کے بعد اداکارہ کو متعدد پروجیکٹس میں دیکھا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟