بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نسیم شاہ کا قومی کھلاڑیوں کے نام پیغام
رواں ماہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیلنی ہے سیریز سے قبل اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ساتھی کرکٹرز کے نام اہم پیغام دیا ہے۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیم کو جو بھی چیلنجز درپیش ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر چلنا چاہیے […]
رواں ماہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیلنی ہے سیریز سے قبل اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ساتھی کرکٹرز کے نام اہم پیغام دیا ہے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیم کو جو بھی چیلنجز درپیش ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر چلنا چاہیے اور سب کو ایک ہو کر پاکستان کیلیے کھیلنا ہوگا۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن ایسا وقت ٹیموں پر آتا رہتا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔
نسیم شاہ نے اپنی ذاتی کارکردگی سے متعلق کہا کہ انجری کے صحتیاب ہونے کے بعد کافی وقت بعد میرا کم بیک ہے، کوشش کر رہا ہوں کہ بہتر پُرفارم کروں۔
پی سی بی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ نوجوان مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
سعود شکیل کو بنگلہ دیش اے کے خلاف میچز کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی گزشتہ سال ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی بدترین رہی، جس کی وجہ سے قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی بھی بازگشت ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟