آئی سی سی نے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، سعود شکیل کی لمبی چھلانگ

دبئی: آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو شاندار پرفارمنس کا ریوارڈ مل گیا۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ […]

 0  0

دبئی: آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو شاندار پرفارمنس کا ریوارڈ مل گیا۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میں 20 وکٹیں لینے والے نعمان علی بھی آٹھ درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے،  ساجد خان کی بھی بارہ درجے ترقی ہوئی ہے۔

ARY News Urdu- Sports-کھیلوں کی خبریں

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سلمان آغاکی چھے رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پندرہویں نمبر پر چلے گئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow