’حملہ آور جارحانہ تھے لیکن گھر میں موجود قیمتی زیورات کو ہاتھ نہیں لگایا‘ کرینہ کپور کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے حملہ کے سلسلہ میں کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ حملہ آور جارحانہ تھے لیکن اس نے زیورات کو ہاتھ نہیں لگایا۔ بالی ووڈ کے چھوٹے بواب سیف پر 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر میں گھسنے والے حملہ آور […]

 0  0
’حملہ آور جارحانہ تھے لیکن گھر میں موجود قیمتی زیورات کو ہاتھ نہیں لگایا‘ کرینہ کپور کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے حملہ کے سلسلہ میں کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ حملہ آور جارحانہ تھے لیکن اس نے زیورات کو ہاتھ نہیں لگایا۔

بالی ووڈ کے چھوٹے بواب سیف پر 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سیف علی کو ہنگامی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی تاہم وہ ابھی تک اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئی

سیف علی خان پر حملے سے متعلق کیس میں نیا موڑ، حملہ آور نے منت کی ریکی کیوں کی؟

سیف علی خان کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے شوہر پر ہونے والے حملے کے بعد اپنا پہلا بیان گزشتہ روز 17 جنوری کو پولیس کو ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ’جارحانہ‘ ہونے کے باوجود حملہ آور نے گھر سے ایک چیز تک نہ اٹھائی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ حملہ آور انتہائی ’جارحانہ‘ انداز میں تھے لیکن اس باوجود انہوں نے گھر سے کوئی چیز تک نہ اٹھائی، گھر میں زیورات سمیت دیگر قیمتی چیزیں موجود تھیں، جنہیں حملہ آور آسانی سے اٹھا سکتا تھا لیکن اس نے کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔

اداکارہ کرینہ نے پولیس کو بتایا کہ حملے کے بعد وہ بچوں سمیت حفاظت کی خاطر بہن کرشما کپور کے گھر رہ رہی ہیں جو کہ ان کے گھر سے بالائی منزل پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان پر حملے کو 50 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن بھارتی پولیس ابھی تک مفرور ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ملزم کو پکڑنے کے لیے ممبئی کی مقامی پولیس اور کرائم برانچ نے 40 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ملزم کی ممبئی تھانے اور پالگھر ضلع کے مختلف علاقوں میں تلاش جاری ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow