’ٹیم ہارے گی تو میں ہی جواب دینے آؤں گا‘
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم ہارے گی تو میں ہی جواب دینے آؤں گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ جیتیں گے تو نوجوان کھلاڑی کو […]
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم ہارے گی تو میں ہی جواب دینے آؤں گا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ جیتیں گے تو نوجوان کھلاڑی کو بھیجیں گے اگر ہاریں گے تو میں ہی جواب دینے آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا دفاع کرنا میرا کام ہے جبکہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تقریباً فائنل ہے ایک دو پوزیشن کے لیے تجربے کررہے ہیں۔
اس سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں پر اثر اننگز کھیلنا ضروری ہے، رنز وہ بنائیں جو پراثر ہوں تسلسل سے رنز بنانا مشکل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر پرفارم کیا ہے، ٹیم کے لیے ہر نمبر پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو تیز رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شاداب خان نے 20 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔
تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، سیریز کے مزید دو میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟