مقبول ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ٹریفک پولیس کیلیے آگاہی مہم کا ذریعہ بن گئی
ممبئی: نامور بھارتی فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی مقبول ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ٹریفک پولیس کیلیے آگاہی مہم کا ذریعہ بن گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’ہیرا منڈی‘ کے مشہور ڈائیلاگ کو استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انسٹاگرام پوسٹ […]
ممبئی: نامور بھارتی فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی مقبول ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ٹریفک پولیس کیلیے آگاہی مہم کا ذریعہ بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’ہیرا منڈی‘ کے مشہور ڈائیلاگ کو استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں ممبئی پولسی نے لکھا کہ ’آزادی شوق نہیں ہے نواب صاحب، قوانین کبھی نہ توڑنے کی جنگ ہیں‘۔
پولیس کی جانب سے تین عدد پوسٹز شیئر کی گئیں جن میں سے ایک میں لکھا کہ ’اک بار دیکھ لیجیے، دیوانہ بنا دیجیے، چالان کاٹنے کیلیے تیار ہیں ہم، تو ہیلمٹ پہن لیجیے‘۔
دوسری میں لکھا ہے کہ ’پرانے پاسورڈز دہرائے نہیں جاتے، بھلا دیے جاتے ہیں‘، اور تیسری میں لکھا کہ ’او ٹی پی بتانے اور برباد ہونے کے بیچ کوئی فرق نہیں ہوتا‘۔
مذکورہ انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے فلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے جواب میں لکھا ’چالان کی جگہ 300 الفاظ کا مضمون قبول کر لیجیے‘۔
دوسرے نے لکھا کہ ’اتنے ہی ادب سے بات بھی کیا کیجیے‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟