معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق
اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں حریم فاروق ’معصومہ‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جو ’توقیر تاثیر‘ (نعمان اعجاز) سے دوسری شادی کرلیتی ہیں، بسمل میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی […]
اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں حریم فاروق ’معصومہ‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جو ’توقیر تاثیر‘ (نعمان اعجاز) سے دوسری شادی کرلیتی ہیں، بسمل میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
ڈرامے میں سویرا ندیم (ریحام) توقیر تاثیر کی پہلی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔
تاہم حریم فاروق نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، معاشرے میں تقریبا ہر دوسرے گھر میں دوسری شادی جیسے مسائل موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے، دوسری شادی سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا لیکن دھوکا دے کر شادی کرنا معمول بن چکا۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مرد دھوکے سے دوسری شادی کرتے ہیں، جس کے اثرات پورے خاندان پر پڑتے ہیں اور ہر دوسرے گھر میں یہی کہانی چل رہی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت سی خواتین کو جانتی ہوں جو اس سے گزر چکی ہیں اور بہت سے خاندان ٹوٹ چکے ہیں لیکن وہ اب بھی ان حالات نمٹ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح بہت سی لڑکیاں ہیں جن کے خواب اور عزائم ہیں، وہ امیر بننا چاہتی ہیں جس کے لیے شارٹ کٹس کو اپناتی ہیں۔
بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن طالش نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے، بسمل کی قسط ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟