ویویک اوبرائے کی نئی رولز رائس کی قیمت کتنی ہے؟
بالی ووڈ کے نامور اداکار ویویک اوبرائے نے لگژری رولز رائس کولینان خرید لی۔ اداکار ویویک اوبرائے کی فیملی کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں جس انہیں 12 کروڑ مالیت کی رولز رائس کولینان میں فیملی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ویوک اوبرائے نے اس ویڈیو پر کیپشن […]
بالی ووڈ کے نامور اداکار ویویک اوبرائے نے لگژری رولز رائس کولینان خرید لی۔
اداکار ویویک اوبرائے کی فیملی کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں جس انہیں 12 کروڑ مالیت کی رولز رائس کولینان میں فیملی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویوک اوبرائے نے اس ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ کامیابی مختلف انداز اور شکل میں آتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آج کچھ اس انداز میں دیکھی جاسکتی ہے، خاندان کے ساتھ زندگی کے اس خصوصی لمحات کو منانے پر انتہائی خوش اور شکر گزار ہوں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار گھر پر گاڑی کی ڈلیوری کے وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں اور بعد میں وہ گاڑی کی چابی اپنے والد سریش اوبرائے کو پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر ان کی والدہ یشودرا اور انکی اہلیہ پریانکا ان کے والد کے ساتھ گاڑی میں بیٹھتے ہیں۔
واضح رہے کہ رولز رائس کولینان کا شمار دنیا کی مہنگی ترین کاروں میں ہوتا ہے۔
ویویک اوبرائے نے 2010 میں پریانکا سے شادی کی، اداکاز کی اہلیہ کرناٹک کے سابق وزیر آنجہانی جیوا راج الوا کی صاحبزادی ہیں۔
اداکار کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے جن کے نام ویوین ویر اور امیا نروانا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟