’اندازہ نہیں تھا جمال کی موت کا منظر مداحوں کو تکلیف پہنچائے گا‘

اداکارہ جویریہ سعود اور سعود قاسمی کا کہنا ہے کہ بے بی باجی کی بہوئیں میں مداحوں کے کمنٹس ہمارے دل پر جاکر لگے ہیں اندازہ نہیں تھا کہ جمال کی موت کا منظر مداحوں کو تکلیف پہنچائے گا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سعود اور جویریہ سعود نے ویڈیو پیغام شیئر […]

 0  2

اداکارہ جویریہ سعود اور سعود قاسمی کا کہنا ہے کہ بے بی باجی کی بہوئیں میں مداحوں کے کمنٹس ہمارے دل پر جاکر لگے ہیں اندازہ نہیں تھا کہ جمال کی موت کا منظر مداحوں کو تکلیف پہنچائے گا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سعود اور جویریہ سعود نے ویڈیو پیغام شیئر کیا اور ڈرامے کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں اداکاروں نے بتایا کہ ڈرامے میں موت کا منظر آنے کے بعد ناصرف ان کے قریبی دوست اور رشتے دار بلکہ مداح بھی ان سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پیغامات بھجوا رہے ہیں۔

سعود نے بتایا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی موت کا منظر مداحوں کو اتنی تکلیف دے گا، وہ اظہار افسوس اور محبت کرنے پر مداحوں کے مشکور ہیں۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف مداح بلکہ رشتے دار اور دوستوں نے بھی سعود کی موت کے منظر پر دکھ کا اظہار کیا اور سب پریشان رہے۔

جویریہ نے بتایا کہ شوہر کی موت کا منظر شوٹ کروانا مشکل تھا، اس لیے انہوں نے ڈرامے کی ٹیم کو درخواست کی کہ دونوں کی شوٹنگ الگ الگ وقت پر کرائی جائے۔

ان کے مطابق انہوں نے تاحال ڈرامے کی مذکورہ موت کے منظر والی قسط نہیں دیکھی لیکن جنہوں نے بھی قسط دیکھی ہے، سب انہیں اظہار افسوس اور ہمدردی کےپیغامات بھجوا رہے ہیں۔

جویریہ اور سعود نے محبتیں دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور اعتراف کیا کہ اس طرح کے مناظر تکلیف دہ ہوتے ہیں، ایسے مناظر کو دیکھنا اور کرنا آسان کام نہیں ہوتا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow