مصری نوجوان نے ایک ساتھ 3 لڑکیوں سے شادی کرلی

مصری نوجوان نے ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں 3 لڑکیوں سے شادی کرکے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس شادی کو مثالی قرار دیا جارہا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی کمشنری الفیوم میں رہنے والے دولہا نے […]

 0  0
مصری نوجوان نے ایک ساتھ 3 لڑکیوں سے شادی کرلی

مصری نوجوان نے ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں 3 لڑکیوں سے شادی کرکے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس شادی کو مثالی قرار دیا جارہا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی کمشنری الفیوم میں رہنے والے دولہا نے بتایا کہ تینوں بیویاں میری محبت ہیں جبکہ تینوں مجھے بے حد پسند کرتی ہیں۔

مصری نوجوان (دولہا) نے بتایا کہ تینوں بیویاں اس بات پر راضی تھیں کہ ایک ہی دن عروسی جوڑا پہنا جائے تاکہ یہ شادی منفرد ہوجائے، اس کوشش میں مجھے کوئی خاص مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تینوں نے میری بات مان لی اور یہ شادی مثالی بن گئی۔

اپنی بیویوں کا تعارف کراتے ہوئے دولہا نے بتایا کہ میری پہلی چاہت امیرہ تھی جو ہماری پڑوسی بھی تھی، دوسری بوسی ہے جس سے کچھ عرصہ بعد تعارف ہوا اور اس سے محبت ہوگئی، تیسری بیوی کا نام اسما ہے میں اس کے بغیر رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

دلہنوں کو تیار کرنے والی بیوٹی پارلر کی مالکہ نے جب دلہنوں سے ان کے اکلوتے شوہر کے بارے میں سوال کیا تو تینوں نے بتایا کہ ’وہ اپنے شوہر سے محبت کرتی ہیں اور اس طرح شادی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، شوہر کی خوشی میں ہماری خوشی ہے، بس اسے خوش دیکھنا ہمارا مقصد ہے اسی سوچ کے تحت ہم نے ایک ہی دن شادی منعقد کرنے کا اہتمام کیا۔

دولہا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ میں ہنسی خوشی اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاروں اور ہمارے درمیان یہ محبتوں کا رشتہ ہمیشہ قائم ہے۔

خاتون نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک پر دھو ڈالا، ویڈیو وائرل

بیوٹی پارلر کی مالکہ نے جب اس منفرد شادی کے حوالے سے تینوں دلہنوں اور دولہا کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے انتہائی حیرت اور غیریقینی کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا ’کیا یہ سچ ہے یا محض پبلسٹی ہے؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow