چڑیا گھر نے ’انسانی ہاتھ کے برابر‘ ہزاروں خوفناک مکڑیوں کو آزاد چھوڑ دیا

برطانیہ میں حکام نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے ’انسانی ہاتھ کے برابر‘ دیوہیکل مکڑیوں کو چڑیا گھر سے آزاد کردیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انسانی ہاتھ کے سائز کے برابر ان دیوہیکل مکڑیوں کی تعداد 100 یا 200 نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے، تاہم یہ عجیب الخلقت مخلوق جن کی ٹانگیں چھوٹے […]

 0  1

برطانیہ میں حکام نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے ’انسانی ہاتھ کے برابر‘ دیوہیکل مکڑیوں کو چڑیا گھر سے آزاد کردیا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ انسانی ہاتھ کے سائز کے برابر ان دیوہیکل مکڑیوں کی تعداد 100 یا 200 نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے، تاہم یہ عجیب الخلقت مخلوق جن کی ٹانگیں چھوٹے بالوں سے ڈھکی ہوئی ہیں، یہ چیسٹر چڑیا گھر سے نکلنے میں تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔

ان مکڑیوں کو برطانی ماہرین نے خاص طور پر ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے پیدا کیا اور اس وقت ملک بھر میں 10,000 سے زیادہ افزائش نسل کرنے والی دیوہیکل مکڑیا موجود ہیں –

ایک دہائی قبل، چیسٹر چڑیا گھر نے مکڑیوں کے تحفظ کی کوششوں کے طور پر ہزاروں کی تعداد میں فین رافٹ مکڑیوں کو ریلیز کیا تھا جب رینگنے والے کیڑے کی یہ انواع قسم ختم ہو رہی تھی۔

اس حوالے سےچڑیا گھر کا کہنا ہے کہ دس سال پہلے ہم نے ہزاروں دیوہیکل مکڑیوں (Fen Raft Spiders) کو واپس برطانیہ میں چھوڑنے میں مدد کی تھی۔

ان مکڑیوں کی افزائش یہیں چڑیا گھر میں ہوئی تھی، ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ اب یہاں 10,000 سے زیادہ افزائش نسل والی مکڑیاں موجود ہیں اور ان کی افزائش کے حوالے سے یہ زبردست موسم ہے۔

چڑیا گھر کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ یہ مکڑیا خوفناک نظر آتی ہیں، تاہم فین رافٹ مکڑی بے ضرر ہے اور صحت مند آبی ماحولیاتی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow