مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک کتنے میں خریدا؟
ایشیا کے امیر ترین بزنس مین عالمی شہرت یافتہ شخصیت مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لندن کے اسٹوک پارک لمیٹڈ کو مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 79 ملین ڈالرز میں خریدا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے […]
ایشیا کے امیر ترین بزنس مین عالمی شہرت یافتہ شخصیت مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لندن کے اسٹوک پارک لمیٹڈ کو مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 79 ملین ڈالرز میں خریدا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے برطانیہ میں قائم ایک یونٹ کے ساتھ اسٹوک پارک کو خریدنے کا معاہدہ ہوا ہے جو بکنگھم شائر میں ایک ہوٹل، کھیلوں اور کئی تفریحی سہولیات اونر شپ رکھتا ہے، اس سودے کے بعد ریلائنس کے اثاثے مزید بڑھ جائیں گے۔
اسٹوک پارک کو جیمز بانڈ کی دو فلموں، نیٹ فلکس سیریز ’بریجٹ جونسز ڈائری‘ اور ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال میں لایا جا چُکا ہے۔
اسٹوک پارک کا کا رولنگ گالف کورس اس وقت سے بہت مشہور ہے جب جیمز بانڈ نے 1964ء میں وہاں اورک گولڈ فنگر کے ساتھ ایک گیم کھیلی تھی۔
اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں
49 پرتعیش بیڈ رومز اور سوئٹس، گولف کورس، 13 ٹینس کورٹ اور 14 ایکڑ نجی باغات پر مبنی یہ جگہ صاحب حیثیت سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟