تین ہفتوں میں رنگ گورا نہ ہونے پر شہری کریم کمپنی کے خلاف عدالت پہنچ گیا
تین ہفتوں میں رنگ گورا کرنے کا دعویٰ کرنے والی کریم کمپنی کو شہری عدالت لے گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے جین نکھل نے 2013 میں شاہ رخ خان کا اشتہار دیکھا جس میں وہ کمپنی کی رنگت صاف اور خوبصورت کرنے والی کریم فیئر اینڈ ہینڈسم کو […]
تین ہفتوں میں رنگ گورا کرنے کا دعویٰ کرنے والی کریم کمپنی کو شہری عدالت لے گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے جین نکھل نے 2013 میں شاہ رخ خان کا اشتہار دیکھا جس میں وہ کمپنی کی رنگت صاف اور خوبصورت کرنے والی کریم فیئر اینڈ ہینڈسم کو استعمال کرتے ہوئے خوبصورت نظر آنے کو کہتے ہیں۔
نکھل نے اشتہار دیکھنے کے بعد تین ہفتوں تک باقاعدگی سے کریم لگائی مگر رنگ گورا نہ ہوا جس پر نکھیل نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا۔
شہری طویل قانونی جنگ کے بعد کیس جیت گیا اور عدالت نے 11 سال بعد نکھل کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کمپنی پر 15 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ کردیا۔
عدالت نے کمپنی کے اشتہار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروڈکٹ کو واضح طور پر رنگ صاف اور خوبصورت کرنے کے لیبل سے بیچا گیا مگر اس پر بہت کم اور نامکمل ہدایت دیتے ہوئے لکھا گیا کہ کریم کا 3 ہفتوں تک باقاعدگی سے استعمال رنگ کو صاف اور خوبصورت کرے گا حالانکہ کمپنی جانتی تھی کہ لکھی گئی ہدایات نامکمل ہیں اور وہ نتائج نہیں آئیں گے جن کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کے 15 لاکھ میں سے 14 لاکھ 50 ہزار دہلی کنزیومر ویلفیئر فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے جائیں جب کہ 50 ہزار نکھل کو بطور معاوضہ دیےجائیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے قانونی مقدمات پر خرچ ہونے والے 10 ہزار روپے بھی صارف کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟