مصری خاتون نے شوہر سے خلع کے لیے ایسی کیا وجہ بتائی کہ جج نے درخواست منظور کر لی؟
مصر کی ایک عدالت میں ایک خاتون نے شوہر سے خلع کے لیے ایسی وجہ بتائی کہ جج نے اس کی درخواست منظور کر لی۔ العربیہ نیوز کے مطابق مصر میں ایک خاتون نے شادی کے 5 برس بعد شوہر سے اس بات پر خلع لینے کے لیے عدالت کا رخ کیا کہ وہ نہاتا […]
مصر کی ایک عدالت میں ایک خاتون نے شوہر سے خلع کے لیے ایسی وجہ بتائی کہ جج نے اس کی درخواست منظور کر لی۔
العربیہ نیوز کے مطابق مصر میں ایک خاتون نے شادی کے 5 برس بعد شوہر سے اس بات پر خلع لینے کے لیے عدالت کا رخ کیا کہ وہ نہاتا نہیں ہے، اور اس کے جسم سے ہمیشہ ناقابل برداشت بو آتی ہے۔
کیس کی سنوائی کے بعد عدالت نے خاتون کا دعویٰ درست تسلیم کرتے ہوئے علیحدگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع دے دی۔
مصری خاتون کی وکیل کے مطابق اس جوڑے کو تین بچے بھی ہوئے، تاہم شوہر نے نہ نہانے کی اپنی ناپسندیدہ روش ترک نہیں کی، خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انھیں منگنی کے ابتدائی دنوں ہی میں معلوم ہو گیا تھا کہ ہونے والا شوہر نہانے سے کتراتا ہے، تاہم اصل صورت حال کا علم شادی کے بعد ہی ہوا کہ یہ تو برسوں پرانی عادت ہے۔
خاتون کے مطابق انھوں نے اس عادت کو کئی برس تک برداشت کیا، اور کئی بار شوہر کو اچھے پرفیوم اور خوشبودار صابن لا کر دیے، مگر کوئی ترکیب کارگر ثابت نہ ہوئی، خاتون نے بتایا کہ جب تمام حربے استعمال کرنے کے باوجود شوہر نے نہانے کی عادت نہیں اپنائی تو اس سے علیحدگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہو گئی۔
خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شوہر نے کہا اسے پانی سے الرجی ہے اس لیے وہ نہیں نہا سکتا، لیکن یہ وجہ ناقابل یقین ہے، شوہر کے جسم سے اٹھنے والی بو سے اس کے دوست بھی تنگ تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟