مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا
بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنماء متھن چکرورتی مسلم دشمنی میں تمام حدوں کو پار گئے، انتخابات جیتنے کیلئے مسلمانوں کیخلاف زہراُگلنا شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنماء متھن چکرورتی نے بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر […]
بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنماء متھن چکرورتی مسلم دشمنی میں تمام حدوں کو پار گئے، انتخابات جیتنے کیلئے مسلمانوں کیخلاف زہراُگلنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنماء متھن چکرورتی نے بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا۔
بھارت کے ناکام ترین اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے اور انہیں دفن کردیں گے۔ ہم بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔
تعصب پسند بی جے پی رہنما متھن نے جس وقت ریلی سے یہ زہر آلود خطاب کیا اس وقت ریلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔
تریمونل کے رہنماء نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بے جی پی پر مسلمانوں کو دھمکیاں دینے کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ ماہ مغربی بنگال میں چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
اس سے قبل کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے متھن نے بھی انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھن کا کہنا تھا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید بدتر ہوجائیں گے۔
بھارت میں ایک اور شاہانہ شادی کی تصاویر، ویڈیوز وائرل، مودی بھی شریک
متھن کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔اداکار نے کہا کہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟