ماورا حسین اپنی بھانجی کو کس نام سے پکارتی ہیں؟
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بتایا ہے کہ وہ بھانجی جہاں آرا کو کس نام سے پکارتی ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ننھی بھانجی جہاں آرا سے متعلق جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالہ بننا دنیا کا بہترین احساس ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا محسوس […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بتایا ہے کہ وہ بھانجی جہاں آرا کو کس نام سے پکارتی ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ننھی بھانجی جہاں آرا سے متعلق جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالہ بننا دنیا کا بہترین احساس ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا یہ ایک زبردست اور جذباتی احساس تھا۔
ماورا کا کہنا ہے کہ جب میں نے پہلی بار جہاں آرا گود میں اٹھایا تھا تو دیکھتی رہی گئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے آرا کو دیکھ کر عروہ سے کہا کہ آرا ہماری تیسری گرل فرینڈ ہے۔
ماورا نے کہا کہ وہ اپنی بھانجی کو پیار سے ’آرو پارو‘ کہتی ہیں اور آرا ان کو اپنی خوشی سے جو بولنا چاہے گی وہ اس کی مرضی ہوگی، وہ ہماری زندگیوں میں اتنی خوشیاں لے کر آئی ہے جس کے بارے میں ہم سوچتے تھے کہ شاید ہم اس کے قابل بھی نہیں تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آرا کی پیدائش دونوں فیملیز کیلئے خوشیوں کا سبب بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماورا حسین اداکارہ عروہ حسین کی بہن ہیں اور فرحان سعید اور عروہ حسین 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں 3 جنوری 2024 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام جہاں آرا سعید رکھا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟