عالیہ، رنبیر نے کامیابی اور ناکامی کا سامنا کس طرح کیا؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور نے کیرئیر میں کامیابی اور ناکامی کو کس طرح ہینڈل کیا، اداکارہ نے بتادیا۔ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے شوہر رنبیر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ رنبیر اور میں چیزوں کو مختلف […]
بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور نے کیرئیر میں کامیابی اور ناکامی کو کس طرح ہینڈل کیا، اداکارہ نے بتادیا۔
’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے شوہر رنبیر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ رنبیر اور میں چیزوں کو مختلف طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں۔ میں زیادہ سوچنے والی ہوں جب کہ وہ واقعات کی دھول جھاڑ کر تیزی سے آگے بڑھنے کو ترجیح دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہی فرق ہے جو ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے میں معاونت کرتا ہے اور جب ہمیں بہت ضرورت ہوتی ہے تو ہماری زندگیوں میں توازن فراہم کرتا ہے۔
عالیہ کا کہنا تھا کہ تاہم ہم دونوں یہی چاہتے ہیں کہ بہت پیار اور بے پناہ احترام کے ساتھ اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں۔ ہم اس طرح کام کرتے ہیں جیسے یہ ہماری زندگی کا ایک حصہ ہو، بہت اہم حصہ لیکن یہ ہماری پوری زندگی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ نے پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد 14 اپریل 2022 کو باندرہ کی رہائش گاہ واستو میں منعقدہ تقریب میں شادی کی تھی۔
جوڑے نے اسی سال نومبر میں اپنی پہلی بیٹی کا استقبال کیا تھا جس کا نام انھوں نے راہا کپور رکھا تھا جبکہ کئی سالوں بعد دنوں بچی کو میڈیا کے سامنے لائے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟