آئی فون کا فولڈ ایبل فون کب سے دستیاب ہوگا
دنیا بھر کی معروف موبائل فون کمپنیز کے جدید ترین فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں لیکن تاحال معروف کمپنی ایپل نے اپنا کوئی بھی فولڈ ایبل فون تیار نہیں کیا۔ اس حوالے سے ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ایپل ایک نیا فولڈ ایبل فلپ فون متعارف کروا سکتا […]
دنیا بھر کی معروف موبائل فون کمپنیز کے جدید ترین فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں لیکن تاحال معروف کمپنی ایپل نے اپنا کوئی بھی فولڈ ایبل فون تیار نہیں کیا۔
اس حوالے سے ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ایپل ایک نیا فولڈ ایبل فلپ فون متعارف کروا سکتا ہے۔
جیسا کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال ایپل نے اپنی آئی فون 15 سیریز متعارف کرائی تاہم اس دوران بھی ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل فون کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا تھا۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق ایپل اے آر وی آر ہیڈ سیٹ دی ایپل وژن پرو پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ایپل مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز متعارف کرے گا یا نہیں تاہم اس بات کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایپل آئی فون فلپ ماڈل پر کام کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون فلپ ماڈلز کے دو مختلف سائز پر کام کر رہا ہے تاہم ایپل کے معیار کے مطابق ان موبائل فونز کو بنانے پر ایپل کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے آئی پیڈ مِنی کے سائز جتنا فولڈ ایبل ٹیبلٹ بنانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
ان افواہوں کے متعلق یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ ایپل کی جانب سے فلیکسیبل سکرین ڈیوائس 2025تک ریلیز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔
’دی انفارمیشن‘ کے مطابق ایپل اپنے فولڈنگ آئی فونز کے دو طرح سائز پر کام کر رہا ہے، فولڈ ایبل آئی فون کی بناوٹ سام سنگ گیلکسی زیڈ، فلپ فائیو یا موٹورولا ریزر پلس جیسی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ان فونز کو بنانے کے حوالے سے ایپل کو اپنے معیار کے باعث تحفظات کا سامنا ہے۔
ایپل کی ڈیزائن ٹیم فولڈ ایبل آئی فون کو ایک عام آئی فون کے سائز سے آدھا پتلا بنانا چاہتی ہے اور ڈسپلے کو باہر لگانا چاہتی ہے تاکہ صارف جب فون کلوز کرے تو اسے اسکرین نظر آئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟