قومی ٹیم کے ہیڈکوچ، کپتان نے ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم مدعو کرلیا
قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں مدعو کرلیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ پر گفتگو کے دوران جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو کامیابی […]
قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں مدعو کرلیا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ پر گفتگو کے دوران جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کے دورے کی دعوت دی۔
ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں مدعو کرنا پسند کریں گے، میں نے اولمپکس کے دوران تمام کھلاڑیوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا۔ان کا دورہ کرنا اور ٹیم کے ساتھ اپنا گولڈ میڈل شیئر کرنا شاندار لمحہ ہوگا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فخر پاکستان ارشد ندیم کی کامیابی پاکستان میں ٹیلنٹ کو ظاہر کرتی ہے، ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کر دیا ہے، وہ اس تمام پہچان کے مستحق ہیں جو انہیں مل رہی ہے وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
نیرج چوپڑا اور شوٹر منو بھاکر کی شادی ہورہی ہے؟
واضح رہے کہ جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ شخصیات نے اولمپئین کو مبارکباد اور انعامی رقم پیش کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟