فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے ڈائریکٹر نے راز کی بات بتادی

ان دنوں بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار اور گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کی دھوم چاروں جانب مچی ہوئی ہے۔ ایسے میں فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی نے میڈیا سے گفتگو میں فلم سے متعلق کچھ راز و نیاز کی باتیں شیئر کیں اور فلم کی کاسٹ اور ان کے معاوضے […]

 0  4
فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے ڈائریکٹر نے راز کی بات بتادی

ان دنوں بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار اور گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کی دھوم چاروں جانب مچی ہوئی ہے۔

ایسے میں فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی نے میڈیا سے گفتگو میں فلم سے متعلق کچھ راز و نیاز کی باتیں شیئر کیں اور فلم کی کاسٹ اور ان کے معاوضے سے متعلق کچھ حقائق بیان کیے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم میں دلجیت دوسانجھ کو فلم میں اس لیے کاسٹ کیا کیونکہ میں پیسہ کی بچت کرنا چاہتا تھا اور فلم میں ہم ایک اداکار کو ایک کام کے لیے نہیں رکھ رہے تھے، اس لیے اداکار اور گلوکار دلجیت کو کاسٹ کرکے اپنے پیسے بچائے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بت مشکل سے فلم میں دلجیت اور پرینیتی کے لیے لائیو گانا ممکن بنایا اس کام کیلئے پورا بینڈ ترتیب دیا گیا، اس لیے وہ اصل میں لائیو گا رہے تھے جسے ہم نے اسکرین پر زندہ کر دیا۔

امتیاز علی نے بتایا کہ بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ دلجیت اور پرینیتی نے تین چار دن تک گانے گائے اور اس دوران کچھ سین بھی لائیو ریکارڈ کیے گئے۔

یاد رہے کہ فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے مرکزی کردار بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو چار کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے جبکہ امر چمکیلا کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کیلئے 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 12 اپریل کو نیٹ فلیکس پر ہدایت کار امتیاز علی کی بائیوپک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی، امتیاز علی نے یہ فلم بھارت میں 80 کی دہائی میں مشہور ہونے والے پنجابی لوک گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی ہے جنہیں ان کی اہلیہ سمیت جوانی میں ہی قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : دلجیت اور پرینیتی نے فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا

اس فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، فلم میں امر سنگھ چمکیلا کے اصل گانے موہت چوہان، اریجیت سنگھ، الکا یاگنک، کیلاش کھیر اور ریچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں اور چند نئی دھنیں بھی پیش کی گئی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow