فروٹ سلاد : ڈپریشن سے فوری نجات کا بہترین حل
بچپن سے سنتے آئے ہیں ہیں کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، بالکل ٹھیک لیکن اب ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پھلوں کا سلاد انسانی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پھلوں کا سلاد آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ […]
بچپن سے سنتے آئے ہیں ہیں کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، بالکل ٹھیک لیکن اب ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پھلوں کا سلاد انسانی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پھلوں کا سلاد آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کی علامات کے پیدا ہونے کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
تازہ ترین مطالعہ یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ کسی بھی غذا میں پھلوں کو شامل کرنے کے طویل مدتی اور وسیع پیمانے پر صحت کے فوائد ہیں۔
درمیانی عمر میں پھل
نیو اٹلس ویب سائٹ کی طرف سے شائع ہونے والے نیوٹریشن، ہیلتھ اینڈ ایجنگ کے مطابق، سنگاپور یونیورسٹی کے محققین نے تقریباً دو دہائیوں کے دوران 13,738 شرکا کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور دریافت کیا کہ جو لوگ روزانہ تقریباً تین سرونگ پھل کھاتے ہیں
درمیانی عمر کے دوران ان میں ڈپریشن کی علامات پیدا ہونے کا خطرہ بعد کے سالوں میں 21 فیصد کم تھا۔ ان علامات میں نہ صرف ڈپریشن، بلکہ علمی افعال میں تاخیر، بے خوابی، کمزور ارتکاز اور بڑھتی ہوئی تھکاوٹ بھی شامل تھی۔
فروٹ سلاد میں کون سے پھل شامل ہیں
سنگاپور میں کیے جانے والے مطالعہ میں شامل 14 سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے بہت سے بین الاقوامی پھل بھی ہیں۔ ان پھلوں میں تربوز، نارنجی، ٹینجرین، کیلے اور سیب شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟