’میں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کرتا‘ ویرات کوہلی
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور بیٹنگ لیجنڈ ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ’’میں کبھی کسی سے لڑائی وڑائی نہیں کرتا‘‘۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے ان […]
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور بیٹنگ لیجنڈ ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ’’میں کبھی کسی سے لڑائی وڑائی نہیں کرتا‘‘۔
یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فزیکل (جسمانی طور پر) تو کوئی چانس ہی نہیں ہے، کوئی مجھے مار کے نکل جائے گا۔
اس موقع پر پروگرام کے میزبان نے ان کی توجہ اس بات پر دلائی کہ حاضرین میں موجود کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرے گا کیونکہ گراؤنڈ میں آپ کا جارحانہ رویہ اور باڈی لینگویج اس بات کی نفی کرتی ہے۔
اس بات کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ منہ سے کچھ بھی کہلوا لو، میں زبانی طور پر تو بحث و مباحثہ تو کرسکتا ہوں لیکن کبھی ہاتھا پائی میں ملوث نہیں ہوسکتا۔
same energy
— ⁴⁵ (@rushiii_12) August 3, 2024
ان کا کہنا تھا کہ زبانی طور پر تو میں گراؤنڈ میں کہہ ڈالتا ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ کوئی کھلاڑی بھی گراؤنڈ کے اندر لڑائی نہیں کرسکتا اور اگر کرے گا بھی تو امپائر فوری مداخلت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے ویرات کوہلی کے مشہور جھگڑے کی بات کی جائے تو گوتم گمبھیر کے ساتھ تلخ کلامی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ جب راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر بھارت کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ بھی کوہلی اور گمبھیر کے درمیان ایک سے زیادہ بار مختلف حوالوں سے تلخیاں ہوئیں، حال ہی میں سال 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران آر سی بی اور لکھنؤ سُپر جیانٹس کے درمیان میچ کے موقع پر غصے میں بھرے کوہلی کا سامنا گمبھیر سے ہوا اور اسی دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
تاہم اب دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اب وہ ان اختلافات سے آگے بڑھ گئے ہیں، دونوں شخصیات سری لنکا سے جاری ون ڈے کے موقع پر ڈریسنگ روم میں شکوے شکایتیں دور کرکے دوبارہ مل گئی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟