عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ایوارڈ یافتہ ماڈل و اداکار عمران عباس نے شوبز میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔ عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر سیریلز دے چکے ہیں، اَن گنت پروجیکٹس میں کام کرنے والے عمران عباس نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں […]

 0  2
عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ایوارڈ یافتہ ماڈل و اداکار عمران عباس نے شوبز میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔

عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر سیریلز دے چکے ہیں، اَن گنت پروجیکٹس میں کام کرنے والے عمران عباس نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اداکار عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں خصوصی شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلا اشتہار کیا تو تمام بڑے برانڈز سے آفرز ملنا شروع ہوگئیں اور جب ڈرامے میں کام کیا تو بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ڈائریکٹروں کی جانب سے کام کی پیشکشیں ہونا شروع ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوٹیوب وغیرہ تو تھے نہیں سی ڈیز اور وی سی آر کا زمانہ تھا بس دیکھتے ہی دیکھتے میں آگے بڑھتا گیا۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow