میری والدہ نے آخری بار مجھ سے کہا کہ اب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عمران عباس رو پڑے

کراچی : پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار کارکردگی کا لوہا منوالے والے پاکستانی اداکار عمران عباس اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکار عمران عباس نے شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین […]

 0  2
میری والدہ نے آخری بار مجھ سے کہا کہ اب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عمران عباس رو پڑے

کراچی : پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار کارکردگی کا لوہا منوالے والے پاکستانی اداکار عمران عباس اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکار عمران عباس نے شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین سے یادیں شیئر کیں۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے عمران عباس جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، فرط جذبات سے ان کی آنکھیں نم اور آواز بھرّا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں میں میرے ساتھ بہت کچھ ہوا ایک بہن چلی گئی والد اور والدہ کا بھی انتقال ہوگیا اور میں گھر میں اکیلا رہ گیا۔ والدہ بار بار شوٹنگ کے دوران فون کرتی تھیں کہ کب گھر آؤ گے؟

عمران عباس نے بتایا کہ والدہ کی زندگی میں جب آخری بار لندن جارہا تھا تو انہوں نے مجھے بلایا تو بہن نے کہا کہ اسے بار بار تنگ نہ کیا کریں کام میں حرج ہوتا ہے تو انہوں نے مجھے کہا کہ پریشان نہ ہوا کر اب میں تجھے تنگ نہیں کیا کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے جانے کے بعد ہی ان کی قدر کا احساس ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے کچھ بچا ہی نہیں اپنی کامیابی کا کس کو بتائیں کس سے اپنے دل کا حال بیان کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow