عدنان شاہ ٹیپو کا مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام ملنے کا انکشاف
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کی آفر ہوئی تھی۔ اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت جہاں ان سے کیریئر میں کوئی کام نہ کرنے پر پچھتاوے سے متعلق سوال کیا گیا۔ جواب […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کی آفر ہوئی تھی۔
اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت جہاں ان سے کیریئر میں کوئی کام نہ کرنے پر پچھتاوے سے متعلق سوال کیا گیا۔
جواب میں عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری بہت پسند ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مادھوری کے ساتھ فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی اور فلم کے لیے کئی بار آڈیشن بھی دے دیا تھا۔
عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ وہ فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والے تھے جو بعد میں اداکار وجے راز کے پاس چلا گیا تھا یہ ایک ایسا کردار جو میں کرنا چاہتا تھا۔
اداکار کے مطابق یہ فلم میرے لیے مادھوری کے ساتھ اداکاری کرنے کا موقع تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کیریئر میں اپنی تمام تر کامیابیوں پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوں بس اس فلم کا کردار نہ کرنے پر افسوس ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟