عامر خان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے فلم ’مہاراج‘ کی ریلیز کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر […]

 0  3
عامر خان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے فلم ’مہاراج‘ کی ریلیز کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے حکم جاری کیا۔

گروپ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ فلم ہندو مذہب کے پیروکاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دے گی۔ گجرات ہائی کورٹ نے درخواست پر فلم کی ریلیز پر حکم امنتاع دیا۔

’مہاراج‘ کے ڈائریکٹر سدھارت پی ملوترا جبکہ پروڈیوسر آدتیا چوپڑا ہیں۔ فلم مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 14 جون کو ریلیز کی جانی ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ شبہ ہے فلم 1862 کے مہاراج توہین کیس سے متعلق ہے جو ممکنہ طور پر نہ صرف امن عامہ کو متاثر کرے گی بلکہ اس کی ریلیز سے ہندو مذہب کے پیروکاروں کے خلاف تشدد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فلم کا ٹریلر اور اس کی تشہیر کیلیے اب تک کوئی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا جس سے اس کی کہانی کے بارے میں معلوم ہو سکے۔

گروپ نے کہا کہ اگر اس طرح کی فلم کو ریلیز کی اجازت دی گئی تو ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

گجرات ہائی کورٹ نے ’مہاراج‘ کی ریلیز پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب بھارت میں سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ نیٹ فلکس‘ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں صارفین الزام عائد کر رہے ہیں کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہندو مخالف مواد نشر کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow