عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’ڈمپل کوئین‘ دیپیکا پڈوکون کو برانڈ ویلیو کی دوڑ میں شکست دیتے ہوئے ان سے اہم اعزاز چھین لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر بالی وڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں لیکن فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی […]

 0  4
عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’ڈمپل کوئین‘ دیپیکا پڈوکون کو برانڈ ویلیو کی دوڑ میں شکست دیتے ہوئے ان سے اہم اعزاز چھین لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر بالی وڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں لیکن فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو دیپیکا پڈکون سے زیادہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے زیادہ مہنگے سیلیبریٹیز کی رینکنگز میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں 5واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔

سیلیبریٹی برانڈ ویلیوایشن رپورٹ 2023 کے مطابق عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو 101 عشاریہ ایک ملین ڈالر ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں چھٹے نمبر پر اب دیپیکا پڈوکون ہیں کی برانڈ ویلیو 96 ملین ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کو اداکاری کی دنیا کے ساتھ کاروباری دنیا میں بھی کامیاب دیکھا گیا، عالیہ بھٹ کا کپڑوں کے برانڈ کا بزنس ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون کاسمیٹکس کا کاروبار کرتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow