عاشقی 3 بنے گی یا نہیں؟ تصدیق ہوگئی

بھارتی میوزک ریکارڈ لیبل اینڈ فلم پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز نے فلم عاشقی 3 پر کام نہ کرنے کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاتک آریان کی فلم عاشقی 3 کے بننے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور اب یہ بات طے ہوگئی ہے کہ عاشقی کا تیسرا سیکوئل نہیں بنایا […]

 0  2
عاشقی 3 بنے گی یا نہیں؟ تصدیق ہوگئی

بھارتی میوزک ریکارڈ لیبل اینڈ فلم پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز نے فلم عاشقی 3 پر کام نہ کرنے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاتک آریان کی فلم عاشقی 3 کے بننے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور اب یہ بات طے ہوگئی ہے کہ عاشقی کا تیسرا سیکوئل نہیں بنایا جارہا ہے۔

ٹی سیریز نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی فلم عاشقی تھری کی پروڈکشن میں شامل نہیں ہے۔

اس حوالے سے بدھ کو فلم ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مذکورہ بالا بیان کو شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اس وقت عاشقی تھری کی پروڈکشن یا ڈیولپمنٹ میں کسی بھی طرح شامل نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

واضح رہے کہ فلم عاشقی پہلی بار 1990 میں بنائی گئی تھی اور اس میں مرکزی رول اداکار راہول رائے اور انو اگروال نے ادا کیے تھے، یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔

بعدازاں 2013 میں اس کا سیکوئل عاشقی 2 بنائی گئی جس کے مرکزی کردار شردھا کپور اور ادیتیا رائے کپور تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow