گردن پر ہونے والے سیاہ دھبے ختم کرنا نہایت آسان
عمر کے بڑھنے کے ساتھ جلد کے مسائل کے علاوہ گردن پر سیاہ دھبوں یا کالی گردن کا ہوجانا کوئی انوکھی بات نہیں اور نہ ہی اس سے چھٹکارا پانا کوئی مشکل کام ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گردن پر پڑنے والے کالے نشانات ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر بتول […]
عمر کے بڑھنے کے ساتھ جلد کے مسائل کے علاوہ گردن پر سیاہ دھبوں یا کالی گردن کا ہوجانا کوئی انوکھی بات نہیں اور نہ ہی اس سے چھٹکارا پانا کوئی مشکل کام ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گردن پر پڑنے والے کالے نشانات ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر بتول اشرف نے ایک نسخہ بتایا جس کو استعمال کرنے سے آپ کی کالی گردن صاف ستھری اور دھبوں سے پاک ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کالی گردن کی وجوہات میں اہم ہائی انسولین ہے جسے لیول کرنا ضروری ہے، رات کا کھانا شام چھ سے سات بجے تک کھالیں تو انسولین کا لیول خود بخود کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
ڈاکٹر بتول اشرف نے بتایا کہ اس کے علاوہ وٹامن ڈی، فولک ایسڈ، آئرن وٹامن بی 12 کا لیول بھی نارمل سے تھوڑا زیادہ ہونا چاہیے، کیونکہ جب انسولین نارمل رہے گا تو گردن پر پڑنے والے نشانات بھی غائب ہوجائیں گے۔
اس کا نسخہ بیان کرتے ہوئے انہوں تین چیزیں بتائیں پہلا وہ پھل جسے املوگ یا فروٹر بھی کہا جاتا ہے، دوسرا ڈسپرین کی گولی اور میٹھا سوڈا۔
ایک چمچ املوگ کا گودا ایک گولی ڈسپرین اور اور ایک چٹکی میٹھا سوڈا ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں، اب اس پیسٹ کو صبح سویرے اور رات کے وقت متاثرہ جگہ پر لگا کر ہلکا سا مساج کرنا ہے۔ اس کے آدھے یا ایک گھنٹے بعد سوکھ جانے پر اس کو دھولیں۔
ڈاکٹر بتول اشرف نے کہا کہ یاد رکھیں ہائی انسولین کی وجہ سے کالی گردن کے علاوہ کہنیاں، ٹخنوں اور ہڈیوں کے مقامات پر بھی کالا پن آجاتا ہے جو اس نسخے کے تین سے چار دن کے استعمال سے ختم ہوجاتا ہے۔
نوٹ : سیاہ گردن اپنے طور پر کوئی نقصان دہ یا متعدی بیماری نہیں ہے تاہم یہ زیادہ سنگین حالت کی علامت ہو سکتی ہے، لہٰذا آپ کو اپنی جلد کے سیاہ ہونے کی پہلی علامات پر اپنے ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرنا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟