طلاق کی خوشی، خاتون کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل

طلاق کی خوشی میں خاتون کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اگر کسی جوڑے کی طلاق ہوجائے تو وہ افسردہ ہوتا ہے لیکن حیران کن طور پر ایک خاتون کی طلاق ہونے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلاق کی خوشی […]

 0  3
طلاق کی خوشی، خاتون کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل

طلاق کی خوشی میں خاتون کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اگر کسی جوڑے کی طلاق ہوجائے تو وہ افسردہ ہوتا ہے لیکن حیران کن طور پر ایک خاتون کی طلاق ہونے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلاق کی خوشی میں خاتون بھارتی فلموں کے گانوں پر رقص کررہی ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ’طلاق مبارک‘ واضح طور پر لکھا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ خاتون افسردہ ہونے کے بجائے رقص کرنے میں مصروف ہے۔

خاتون کے دوست بھی ویڈیو میں خوب ہلہ گلہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بڑے نصیب والا شخص تھا جس نے اس سے جان چھڑالی۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ اس رویے کی ہی مستحق تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow