صائم ایوب سے متعلق انتہائی اہم خبر

پاکستان کے باصلاحیت اوپنر بیٹر صائم ایوب جو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے ان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے جارح مزاج باصلاحیت اوپنر بیٹر صائم ایوب جو دو روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ زخمی ہو کر نہ صرف ٹیسٹ میچ […]

 0  0
صائم ایوب سے متعلق انتہائی اہم خبر

پاکستان کے باصلاحیت اوپنر بیٹر صائم ایوب جو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے ان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان کے جارح مزاج باصلاحیت اوپنر بیٹر صائم ایوب جو دو روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ زخمی ہو کر نہ صرف ٹیسٹ میچ بلکہ 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے جب کہ ان کے آئندہ ماہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز صائم ایوب سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تازہ اطلاع یہ ہے کہ بیٹر جنوبی افریقہ سے کل صبح لندن کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جو آج چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرنے آئے تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں صائم ایوب کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان بیٹر علاج کے لیے کل لندن روانہ ہو جائیں گے اور وہاں اسپورٹس کے بہترین ڈاکٹر ان کا علاج کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ صائم ایوب پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی جلد صحتیابی چاہتے ہیں اور ان کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا فنشنگ کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ شدید سردی اور دھند کے باوجود پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل  نیا اسٹیڈیم جدید سہولتوں کے ساتھ تیار ہو گا تاہم 27 جنوری کو نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کا پلان ہے اور اسٹیڈیم کا حتمی کام اس سے قبل مکمل ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم کی فائٹ بیک کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم فائٹ بیک کر رہی ہے۔

صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow