بھارت بہترین ٹیم ہے مگر پاکستان۔۔۔ بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہتھورو سنگھے نے کہا ہے کہ بھارت بہترین ٹیم ہے، اب ہم نے ٹیسٹ کرکٹ کے اصل معیار کو جانا ہے۔ روہت شرما اور ان کے پلیئرز کی تعریف کرتے ہوئے بنگلہ کوچ نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں میں فرق کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، ہتھورو […]

 0  1
بھارت بہترین ٹیم ہے مگر پاکستان۔۔۔ بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہتھورو سنگھے نے کہا ہے کہ بھارت بہترین ٹیم ہے، اب ہم نے ٹیسٹ کرکٹ کے اصل معیار کو جانا ہے۔

روہت شرما اور ان کے پلیئرز کی تعریف کرتے ہوئے بنگلہ کوچ نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں میں فرق کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، ہتھورو سنگھے نے کہا کہ خاص طور پر پاکستان کے خلاف 2-0 سے سیریز جیتنے کے بعد بھارت سے شکست تکلیف دہ تھی۔

ہتھورو سنگھے نے کہا کہ اس سیریز میں ان کے فریق بتایا کہ کن شعبوں بنگلہ دیش کو بہتری کی ضرورت ہے، ہم نے جان لیا کہ اعلیٰ معیار کیا ہے کیونکہ یہ بہترین ٹیم ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بھارت کے ساتھ کھیلنا اس مرحلے پر سب سے مشکل کام ہے، اس لیے ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کتنی بہتری کی ضرورت ہے۔

بنگلہ ہیڈ کوچ نے کہ بھارتی ٹیم نے جس طرح دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا یہ طرز عمل پہلے نہیں دیکھا گیا تھا اور ہم فوری رد عمل ظاہر نہیں کرسکے اس کا کریڈٹ روہت اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ روہت شرما ہر صورت میں یہ ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز بنانا چاہتے تھے اس کے لیے انھوں نے ہمیں کچھ ٹاسک دیے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے مزید ایک قدم قریب ہوگیا ہے اور یہ مسلسل تیسری بار ہوگا کہ بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow