شیر خوار افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا پاکستان میں کامیاب آپریشن
شیر خوار افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا پاکستان میں کامیاب آپریشن کیا گیا یہ آپریشن الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا۔ الشفا آئی ٹرسٹ میں جس افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا آپریشن کیا گیا اس کی عمر صرف 7 ماہ تھی اور اسپتال اسٹاف کے مطابق […]
شیر خوار افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا پاکستان میں کامیاب آپریشن کیا گیا یہ آپریشن الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا۔
الشفا آئی ٹرسٹ میں جس افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا آپریشن کیا گیا اس کی عمر صرف 7 ماہ تھی اور اسپتال اسٹاف کے مطابق یہ کیس انتہائی پیچیدہ تھا۔
الشفا آئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔
الشفا آئی ٹرسٹ انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں اب تک 7 ہزار بچوں کی آنکھوں کے کینسر کا آپریشن ہوچکا ہے اور یہاں سالانہ 1500 کے قریب ٹیومر کے آپریشن کیے جاتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟